کراچی (کامرس رپورٹر ) انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا جبکہ سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 36 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 10 پیسے پر ٹریڈ کیا ۔ سٹاک مارکیٹ میں 1016 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 41 ہزار 82 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
