بارش کے دوران ریلوے سٹیشن پر کرنٹ لگنے سے خاتون جان سے ہاتھ دھو بیٹھی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں ریلوے سٹیشن پر بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے خاتون ہلاک ہو گئی۔

بھارتی پولیس کے مطابق ساکشی اہوجا نامی نوجوان خاتون دیگر عورتوں اور تین کم سن بچوں کے ہمراہ ریلوے سٹیشن پہنچی جہاں بارش کے باعث جمع ہونے والے پانی سے بچنے کے لیے اس نے کھمبے کو پکڑا تو کرنٹ لگ گیا،موقع پر موجود لوگوں نے خاتون کو ہسپتال منتقل کیا جہاں اس کی موت کی تصدیق ہو گئی۔مرنے والی خاتون کی بہن نے متعلقہ حکام پر لاپروائی کا الزام عائد کیا اور اسی الزام کے تحت مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شدید کنوارے بھارتی شخص نے دلہن نہ ملنے پر بالآخر خود کشی کر لی

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بجلی کیے پول پر ننگی تاریں تھیں جس کی وجہ سے کھمبے میں کرنٹ آنے سے ساکشی اہوجا کی موت ہوئی،یہ ریلوے حکام کی سراسر نا اہلی اور کوتاہی ہے جس سے ایک نوجوان خاتون ہلاک ہوئی ،پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں