گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں کے لئے بڑی خوشخبری

لاہور(سٹاف رپورٹر)گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی،محکمہ موسمیات کی جانب سے اسلام آباد سمیت پنجاب،خیبر پختونخوا، کشمیر اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں آئندہ ہفتے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گرمی کی شدید لہر،شمالی علاقوں میں گلیشیئرز پھٹنے کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ دوپہر تک گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔بالائی پنجاب اور وسطی پنجاب،اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار،خیبر پختونخوا، شمالی اور مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات نے سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔دوپہر کے بعد گرد آلود ہوائیں چلنے کے بعد کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں بوندا باندی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا میں چترال،دیر،سوات،مانسہرہ،کوہستان،ایبٹ آباد،ہری پور،پشاور،مردان،صوابی،نوشہرہ،کرم،بنوں،ڈی آئی خان، لکی مروت اورکوہاٹ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔دوسری طرف پنجاب کے مختلف شہروں اٹک، چکوال،جہلم،راولپنڈی،میانوالی،سرگودھا،حافظ آباد،منڈی بہاوالدین،سیالکوٹ،نارووال،لاہور،گوجرانوالہ،گجرات، شیخوپورہ،مری،گلیات اور گر دونواح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں