لندن(نمائندہ خصوصی )سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے قائد نواز شریف کی جلد دبئی روانگی متوقع ہے جہاں وہ دو ہفتے تک قیام کرسکتے ہیں، وہ فیملی کیساتھ کچھ وقت بتانے کے خواہاں ہیں۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں حسین نواز نے بتایا کہ کہ دبئی قیام کے بعد نواز شریف عمرہ یا حج کرنے کےلئے سعودی عرب بھی جائیں گے تاہم اس حوالے سے ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، پروگرام ترتیب دیا جارہا ہے۔
