راولپنڈی(وقائع نگار خصوصی)قومی احتساب بیورو(نیب)نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاونڈ کیس میں تیسری بار طلبی کا نوٹس بھیجا ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق توشہ خانہ کیس میں نیب نے سابق وزیر اعظم ا ور پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو تیسری بار طلبی کا نوٹس بھیجتے ہوئے 26 جون کو پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا ہے،نیب نے انہیں کیس سے متعلق دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے۔نیب نوٹس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو بطور وزیر اعظم 108 تحائف ملے اور انہوں نے 58 تحائف حاصل کیے جو توشہ خانہ میں جمع نہیں کروائے گئے۔عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 26 جون کو دن 11 بجے نیب راولپنڈی آفس میں کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کو بھیجے گئے نوٹس میں نیب کا کہنا ہے کہ بطور وزیر اعظم آپ نے اپنے ذاتی فائدے کے لیے کچھ سرکاری تحفوں کو فروخت کیا،آپ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا،آپ کو 23 جون کو بھی طلب کیا گیا لیکن پیش نہیں ہوئے۔قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی کو 21 جون دن 11بجے نیب راولپنڈی میں طلب کیا گیا تھا ۔
بشری بی بی (اہلیہ عمران خان) کی کرپشن مقدمے میں نیب طلبی۔۔!!! pic.twitter.com/Hi6oUHUGNU
— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) June 24, 2023