لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) شدید گرمی اور بجلی کی علانیہ و غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث لاہور کے مکین پریشان،لیسکو کے 3اعلیٰ افسر چھٹی پر بیرون ملک چلے گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق شدید گرمی کی وجہ سے اوور لوڈنگ کے باعث روزانہ کی بنیاد پر 200سے زائد ٹرانسفارمر خراب ہو رہے ہیں،اس باعث گھنٹوں بجلی غائب رہتی ہے،افسران کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ایک سال سے نئے ٹرانسفارمرز نہیں خریدے جا سکے۔افسروں کی بجلی فراہمی کیلئے دلچسپی کی یہ صورتحال ہے کہ لیسکو کے 3اعلیٰ افسران اس وقت بیرون ملک چھٹیاں گزارنے جا چکے ہیں۔
