واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیراعظم مودی کے دورہ امریکا کے دوران وائٹ ہاﺅس کے باہر شدید مظاہرے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکن سکھ کمیونٹی ،بھارتی امریکن کونسل اور ویٹرنز فار پیس کے کارکنوں نے مودی کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔
مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر” گو مودی گو ،انڈیا ان ڈینجر ،ہندوتوا نامنظور “کے نعرے لکھے تھے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ گجرات کے قصائی کا امریکہ کا سرکاری دورہ کرنا تاریخ کا شرمناک باب ہے۔
