bilawal

پاکستان کو سنجیدہ مسائل کا سامنا ہے،سیاست سے نفرت کو نکالنا ہو گا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت معاشی اور دیگر بڑے مسائل کا سامنا ہے،ہمیں ان مسائل سے نکلنا ہے تو سیاست سے نفرت اور تقسیم کا خاتمہ ضروری ہے۔
کراچی میں یونیورسٹی کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سب کو غربت اور بیروزگاری کا ملکر مقابلہ کرنا ہے ،نوجوان نسل ہماری امید ہے،ہماری منزل خوشحالی اور ترقی ہے۔پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے ،ہمیں نوجوانوں کو تشدد پر اکسانے والوں کو روکنا ہو گا۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں