لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی تحلیل ، نجم سیٹھی سمیت تمام ممبران غیر فعال ہو گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق مینجمنٹ کمیٹی تحلیل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق اب کمیٹی کو کسی فیصلے کا اختیار حاصل نہیں ہے۔ وزیراعظم نے ذکااشرف اور مصطفیٰ رمدے کو پی سی بی گورننگ بورڈ کیلئے نامزد کر دیا ہے۔
