بھارت نے پاکستانی فٹ بال ٹیم کو ویزے جاری کر دئیے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان فٹ بال ٹیم کو بھارت جانے کے لئے ماریشیس سے ویزے جاری کردئیے گئے،ماریشیس میں موجود بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان فٹبال ٹیم کو ویزے جاری کئے ہیں۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق پاکستان فٹ بال ٹیم دستیاب فلائٹ سے بھارت روانہ ہوگی۔پاکستان فٹ بال ٹیم ساف چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے بھارت روانہ ہو گی۔پاکستان فٹ بال ٹیم نے دو مرتبہ بھارت جانے کے لئے ائیر ٹکٹ بکنگ کینسل کروائی تھی۔پاکستان ٹیم ماریشس سے چار ملکی ٹورنامنٹ کھیلنے کے بعد دستیاب فلائیٹ سے بھارت کے شہر بنگلور جائے گی۔پاکستان فٹ بال ٹیم اپنا افتتاحی میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 21 جون کو کھیلے گی۔ساﺅتھ ایشین فٹ بال فیڈریشن چیمپئن شپ 21 جون سے بھارت میں شروع ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:رضوان کی جگہ ٹیسٹ نائب کپتان کس کومقرر کیا جانا چاہیے؟راشد لطیف نے تجویز پیش کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں