روس نے پاکستان کوتیل کی ترسیل پرکتنی رعایت دی، روسی وزیر توانائی نے بتادیا

روس نے پاکستان کوتیل کی ترسیل پرکتنی رعایت دی، روسی وزیر توانائی نے بتادیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کو بھیجے گئے خام تیل کے متعلق روس کے وزیر توانائی نے کہا ہے کہ پاکستان کو خام تیل کی ترسیل پر کوئی خاص رعایت نہیں دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی توانائی نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ پاکستان کیلئے وہی رعایت ہے جو دوسرے خریداروں کیلئے ہے۔روسی وزیر توانائی نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ پاکستان نے خام تیل کیلئے ادائیگی چینی کرنسی میں کی۔دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان سے مال کے بدلے مال کے معاہدے پر بھی بات چیت ہوئی۔یاد رہے کہ روسی خام تیل کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ چکی ہے ، جبکہ دوسری کھیپ آئندہ چند دنوں میں پاکستان پہنچنے کی توقع ہے۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں