ملک میں مہنگائی طوفان تھم نہ سکا،شرح 34.96 فیصد پر پہنچ گئی

ملک میں مہنگائی طوفان تھم نہ سکا،شرح 34.96 فیصد پر پہنچ گئی

اسلام آباد (کامرس رپورٹر) ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.20 فیصد اضافہ،ادارہ شماریات نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 34.96 فیصد کی شرح پر پہنچ گئی ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق گزشتہ ہفتے میں 19 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،12اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 20 کی مستحکم رہیں۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

گزشتہ ہفتے چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے،آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 35 روپے ،چھوٹا گوشت،گڑ اور دال ماش کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ہوا۔چاول،ٹماٹر،آلو بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل،دھی کی فی کلو قیمت 3 روپے بڑھ گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے پیاز فی کلو 5 ،کیلے فی درجن 11 روپے سستے ہوئے،گزشتہ ہفتے انڈے فی درجن 13 روپے سستے ہوئے۔دال مونگ 6 ، دال چنا 4 اور دال مسور ایک روپے سستی ہوئی،ایل پی جی،ویجیٹیبل گھی بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں