price increase

گندم کی قیمت میں100 روپے فی من اضافہ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)گندم کی قیمت میں سو روپے فی من اضافہ کر دیا گیا،مارکیٹ میں گندم 4400روپے فی من فروخت ہونے لگی۔
گندم کی قیمت میں اضافے کے بعد ملز مالکان نے بھی آٹے کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو اضافہ کر دیا۔20کلو تھیلے کی ایکس مل قیمت 2400روپے ہو گئی جبکہ پرچون میں تھیلہ 2500 روپے میں فروخت ہونے لگا ۔شہریوں نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں