New problem for Pakistanis, possibility of import goods becoming expensive due to increase in tax

پاکستانیوں کیلئے نئی پریشانی،ٹیکس میں اضافے کے باعث درآمدی اشیامہنگی ہونے کا امکان

اسلام اباد(کامرس رپورٹر)آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس میں اضافے کے باعث درآمدی اشیامہنگی ہونیکاامکان ہے،حکام نے بتایا کہ امپورٹڈ فانوس پر ڈیویٹی 5.5 کے بجائے6 فیصد اورامپورٹڈ باتھ روم فٹنگز پر ڈیوٹی 5.5 کے بجائے 6 فیصد کرنے کی تجویزہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) کے مطابق 5لاکھ روپے سے زائدکی امپورٹڈفنش پروڈکٹس پرٹیکس بڑھانے،5لاکھ روپیسیزائدکی امپورٹڈ فنش پروڈکٹس پر ٹیکس 5.5 کیبجائے 6 فیصد کرنیکی تجویز دی گئی ہے۔حکام ایف بی آر نے بتایا کہ 5لاکھ روپے سے زائدکے خواتین کے امپورٹڈپرس پرڈیوٹی 5.5 کے بجائے 6 فیصد،5 لاکھ روپے سے زائد کی امپورٹڈ عینک اورچشمے پرڈیوٹی 5.5 کے بجائے 6 فیصد اور5 لاکھ روپے سے زائدامپورٹڈ جوتوں پرڈیوٹی 5.5 سے بڑھا کر 6 فیصد کرنیکی تجویز ہے۔ایف بی ا?ر حکام کے مطابق امپورٹڈ کپڑوں پر ڈیوٹی 5.5 کے بجائے 6 فیصد ،5لاکھ سیزائدکیامپورٹڈجم کیا?لات پرڈیوٹی 5.5 سے بڑھا کر6 فیصد کرنیکی تجویز ہے۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں