The arrival of Russian oil, the possibility of how much reduction in petroleum products know

روسی تیل کی آمد ،پٹرولیم مصنوعات میں کتنی کمی کا امکان؟ جانئے

اسلام آباد(کامرس رپورٹر) روس سے آنے والا تیل کی جہاز سے آف لوڈنگ کا عمل جاری اور اب تک 6000 بیرل تیل جہاز سے اتار لیا گیا ہے۔ روسی تیل آنے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید کم ہوں گی، فرق آئندہ ماہ سے پڑے گا۔

وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق روس سے خریدے گئے تیل کی ادائیگی معاہدے کے تحت ڈالر کے بجائے چینی کرنسی میں کی گئی ہے۔وزارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ روسی تیل سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوں گی اور ان میں تیس سے چالیس روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق 45 ہزار ٹن تیل کی پہلی کھیپ PRL ریفائنری میں ریفائن ہو گی، جس میں پارکو بھی اپنا حصہ ڈالے گی، آئندہ دو ہفتوں میں روسی تیل مارکیٹ میں آ جائے گا۔روسی تیل سے قیمتوں سے ریلیف کے اثرات یکم جولائی تک آنے کا امکان ہے۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں