بھارت کو عبرتناک شکست،آسٹریلیا ورلڈ ٹیسٹ چمپئین بن گیا

لندن(سپورٹس ڈیسک)بھارت کو عبرتناک شکست دے کر آسٹریلیا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیت لی۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کے فائنل کے آخری دن آسٹریلیا نے بھارت کو 209 رنز سے ہرادیا۔چیمپئن شپ کے فائنل کے آخری دن انڈیا کو 280 رنز اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 7 وکٹیں درکار تھی۔بھارت کو لگا تار دوسری مرتبہ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں شکست ہوئی۔آسٹریلیا کی جانب سے نتھن لائن نے 4 اور سکاٹ بولینڈ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔لندن کے اوول کرکٹ گراونڈ میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں آسٹریلیا نے بھارت کو 209 رنز سے ہرایا۔میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے 469 رنز بنائے لیکن بھارت اپنی پہلی اننگز میں 296 رنز بنا سکی۔آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز 270 رنز 8 کھلاڑیوں پر ڈکلیئر کرتے ہوئے بھارت کو 444 رنز کا ہدف دیا۔بھارتی ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں محتاط آغاز کیا اور کھیل کے چوتھے روز تک 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔پانچویں روز آسٹریلوی بولرز کے سامنے بھارتی بلے بازوں کی ایک نہ چلی اور پوری ٹیم 234 رنز ڈھیر ہوگئی۔خیال رہے کہ اس سے قبل 2021 کے پہلے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں