لاہور (سپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ 2023 کی میزبانی کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائیبرڈ ماڈل پر عملدرآمد کے لیے آمادگی ظاہر کردی، ٹورنامنٹ پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایشیا کپ 2023 کے ابتدائی 4 میچ لاہور میں ہوں گے جبکہ باقی تمام میچز کا میزبان دمبولا اور پالی کیلے ہوگا۔ایشیا کپ ستمبر میں کھیلا جائے گا اس پر تمام ملک تیار ہوگئے۔ ایشیا کپ سے متعلق اعلان جلد کیا جائے گا۔کئی ہفتوں سے جاری کشمکش کے بعد ایشیا کپ 2023 کی میزبانی کے معاملے پر پیشرفت ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے پی سی بی کے ہائیبرڈ ماڈل پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے آمادہ ہوگیا۔پی سی بی کے مجوزہ ہائیبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کے 5 میچز کی میزبانی پاکستان کرے گا جبکہ دیگر میچز نیوٹرل ویونیو پر کرائے جائیں گے۔
