Will Wahab Riaz contest elections Self explained

کیا وہاب ریاض الیکشن لڑیں گے؟ خود وضاحت کر دی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے سپورٹس وہاب ریاض نے کچھ دن پہلے کہا تھا کہ اگر موقع ملا تو الیکشن لڑوں گا لیکن اب انہوں نے کہا ہے کہ میرا الیکشن لڑنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر برائے سپورٹس نے کہا کہ پہلے کہا تھا کہ موقع ملا تو اس میں صلاحیتیں دکھاونگا،ایم پی اے اور ایم این اے کا الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے،انہوں نے کہا کہحکومتی سطح پر ہم مختلف کھیلوں کو فروغ دے رہے ہے، اب ہمیں نچلی سطح پر ایسے لوگ چاہیے جو کھیلوں کو فروغ دیں ، حکومت اکیلے کچھ نہیں کرسکتی ہم سب کو مل کر ذمہ داری لینی ہوگی،جب ملک کی بات آتی ہے تو حکومتیں کچھ نہیں ہوتیں، جب ہم کرکٹ کھیلتے تھے تب کلب کرکٹ میں سہولیات نہیں تھیں، ڈی ایچ اے نے کلب کرکٹرز کو بہترین سہولیات دی ہیں۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں