لاہور(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بجٹ ہمارے ہاں مصیبت، خوف اور مایوسی لاتا ہے، کم از کم تنخواہ 40 ہزار روپے کی جائے۔
پری بجٹ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ حکومت 18 ہزار اور کروڑوں روپے ماہانہ کمانے والے کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکنے کے بجائے آمدن پر ٹیکس لگائے، چھوٹے کاشتکاروں کو سہولیات اور جاگیر داروں پر ٹیکس لگایا جائے، نوجوانوں کے لیے بلاسود مائیکرو فنانسنگ، بینکوں کے قرضوں کا رخ اسمال اور میڈیم انڈسٹری کی جانب موڑا جائے،وزیر خزانہ وعدے کی پاسداری کریں اور قوم کو سود فری بجٹ دیں۔
