luxry tax

درآمد کردہ مہنگی اشیاءپر اضافی ٹیکس لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)درآمد کردہ مہنگی اشیاءپر اضافی سیلز ٹیکس وفاقی بجٹ کا حصہ بنانے کا فیصلہ، لگژری آئٹمز پر سیلز ٹیکس 25 فیصد برقرار رہے گا۔ حکومت نے امپورٹڈ لگڑری آئٹمز پر اضافی سیلز ٹیکس وفاقی بجٹ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کرلیا، فروری میں منی بجٹ میں سیلز ٹیکس 25 فیصد کیا گیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

بجٹ لگژری آئٹمز پر سیلز ٹیکس 25 فیصد برقرار رکھنے سے 45 سے 55 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے۔ذرائع نے کہا کہ لگڑری آئٹمز میں 500 ڈالرمالیت سے زائد کے امپورٹڈ موبائل فون شامل ہیں ، امپورٹڈ الیکٹرانکس آئٹمز پر بھی سیلز ٹیکس 25 فیصد برقرار رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں