floating tax

بجٹ میں زیادہ آمدنی دکھانے والوں کو ٹیکس میں رعایت، فلوٹنگ ٹیکس ریٹ کی تجویز

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی بجٹ میں زیادہ آمدنی دکھانے والوں کو ٹیکس رعایت دینے کے لئے فلوٹنگ ٹیکس ریٹ متعارف کرانے کی تجویز دیدی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق بجٹ میں زیادہ آمدن ظاہر کرنے پر کم شرح سے ٹیکس لگانے سمیت پراپرٹی، جائیداد اور اثاثوں کی مالیت زیادہ ظاہر کرنے پر کم ٹیکس کی تجویز دی گئی ہے،

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

مجوزہ اسکیم کے تحت زیادہ آمدنی دکھانے پر ٹیکس کم ہوتا جائے گا، پاکستان میں لوگ ٹیکس بچانے کیلئے آمدنی چھپاتے ہیں، کم ٹیکس لگانے پر زیادہ لوگ ٹیکس ریٹرن فائل کریں گے۔ دنیا کے کئی ممالک میں زیادہ آمدنی ظاہر کرنے والوں سے کم ٹیکس لیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں