budget luxury items

بجٹ میں امپورٹڈ موبوئل فون سمیت لگژری اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(بزنس رپورٹر) آئندہ مالی سال کے بجٹ میںبجٹ میں امپورٹڈ موبوئل فون سمیت لگژری اشیاءپر ٹیکس بڑھنے کے باعث قیمتوں میں اضافہ متوقع، امپورٹڈ لگڑری آئٹمز پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ ایف بی آرذرائع کے مطابق بجٹ میں مہنگے اور امپورٹڈ موبائل مزید مہنگے ہونے کا امکان ہے، اس کے علاوہ بجٹ میں 100 ڈالر سے زائد مالیت کے موبائل پر ڈیوٹی بڑھنے کا امکان بھی ہے۔
امپورٹڈ انرجی سیور بلب، فانوس اور ایل ای ڈی مہنگی ہوگی، امپورٹڈ الیکٹرانکس آٹمز پر سیلز ٹیکس 25 فیصد برقرار رہے گا جب کہ امپورٹڈ میک اپ کے سامان لپ اسٹک، مسکارے اور فیس پاوڈر پر سیلز ٹیکس 25 فیصد برقرار رہے گا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ آئندہ بجٹ میں امپورٹڈسن گلاسز، پرفیومز ، امپورٹڈ پرائیویٹ اسلحہ

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں،

برانڈڈ ہیڈ فونز، آئی پوڈز، اسپیکرز ،امپورٹڈ لگڑری برتنوں، امپورٹڈ دروازے اور کھڑکیاں، باتھ فٹنگز ، ٹائلز، سینیٹری ، امپورٹڈ کارپٹس اورغالیچے پرسیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصدپربرقرار رہےگی۔اس کے علاوہ امپورٹڈ انرجی ڈرنکس، امپورٹڈ جوسز ، گاڑیوں، موسیقی کے امپورٹڈ آلات، امپورٹڈ بسکٹ، بیکری آئٹمز ، امپورٹڈ چاکلیٹ اور کینڈی پر سیلز ٹیکس 25 فیصد پر برقرار رہے گا۔بالوں کے لیے امپورٹڈ کلرز، ڈائیرز، پالتو جانوروں کی امپورٹڈ خوراک، امپورٹڈ برانڈڈ شوز ، خواتین کے امپورٹڈ برانڈ کے پرس، امپورٹڈ شیمپو، صابن اور لوشن پر بھی سیلز ٹیکس 25 فیصد رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں