2 Pakistani drug smugglers arrested in Saudi Arabia, feared to be executed

سعودی عرب میں 2 پاکستانی منشیات سمگلر گرفتار،سر قلم کیے جانے کا خدشہ

ریاض (نمائندہ خصوصی ) سعودی عرب میں منشیات فروشوں اور سمگلروں کے خلاف کریک ڈاون میں کئی افراد کو گرفتار کرلیاگیا جن میں دو پاکستانی بھی شامل ہیں، گرفتار افراد کے سر قلم کیے جانے کا خدشہ ہے۔
پاکستان ٹائم کوموصولہ تفصیلات کے مطابق جازان کے علاقے الاردہ سیکٹر میں بارڈر گارڈز کی ٹیم نے 300 کلوگرام منشیات کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا، ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کر لی گئی اور ضبط شدہ اشیاء کو متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ نے ریاض میں دو پاکستانی باشندوں کو میتھم فیٹامائن اور ہیروئن کی سمگلنگ کے الزام میں بھی گرفتار کیا۔ انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کرنے سے پہلے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں
مشرقی صوبے میں حفر الباطن گورنری میں سیکیورٹی گشت نے ایک بنگلہ دیشی باشندے کو میتھم فیٹامائن کی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں