بھارت میں ٹریفک حادثہ،نوبیاہتا جوڑا زندہ جل گیا

بھوپال(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں درخت سے ٹکرانے کی وجہ سے کار میں آگ لگ گئی، حادثے میں نوبیاہتا جوڑے سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد اس وقت زندہ جل کر ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سڑک کنارے درخت سے ٹکرانے والی کار مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں آگئی، پولیس نے بتایا کہ انہیں حادثے کی اطلاع ملی اور جب وہ فائر بریگیڈ کے ساتھ موقع پر پہنچے تو گاڑی پہلے ہی بری طرح جل چکی تھی،ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ مرنے والوں میں ایک خاتون سمیت چار افراد شامل ہیں، یہ تمام افراد ایک شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تھے، مرنے والوں میں وہ نو بیاہتا جوڑا بھی شامل ہے جس کی کچھ عرصہ پہلے ہی شادی ہوئی تھی۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں