Where did billions of rupees come from in the bank account Maulana Tariq Jameel explained

بینک اکاﺅنٹ میں اربوں روپے کہاں سے آئے؟ مولانا طارق جمیل نے وضاحت کردی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل نے بینک اکاونٹ میں اربوں روپے کی موجودگی کے دعووں پر خاموشی توڑ دی ہے۔

”پاکستان ٹائم “ کے مطابق معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے حوالے سے ایک نجی چینل نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ ان کے بینک اکاونٹ میں اربوں روپے موجود ہیں، اس کے علاوہ ان کے بیٹے ایک ہاوسنگ سوسائٹی کے مالک بھی ہیں۔مولانا طارق جمیل کے چاہنے والوں کے ساتھ ساتھ ان کے ناقد بھی اس دعویٰ پر سوال کرتے دکھائی دئیے جس پر طارق جمیل کو خود اس سارے معاملے پر بیان جاری کرنا پڑا۔مولانا طارق جمیل نے کہا کہ نہ ان کے بینک اکاونٹ میں اربوں روپے ہیں اور نہ ہی ان کے بیٹے کسی ہاوسنگ سوسائٹی کے مالک ہیں۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں