Governor Sindh big announcement for youth

گورنر سندھ کانوجوانوں کے لیے بڑا اعلان

کراچی(سٹاف رپورٹر) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ گورنرہاﺅس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کورسز میں ایک لاکھ نوجوانوں کو مفت تربیت دی جائے گی، ان کورسز میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس ، میٹا ورس اور ویب تھری شامل ہیں ،کورسز مکمل کرنے کے بعد نوجوان تین سے پانچ لاکھ روپے ماہانہ کما سکیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہاﺅس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنرسندھ نے مزید کہا کہ ابتدا میں پانچ لاکھ نوجوانوں کا گورنرہاﺅس میں ٹیسٹ لیا جائے گا جس میں ، پہلے بیج کے لیے 50 ہزارنوجوانوں کا انتخاب کیا جائے گا، اسی طرح دوسرے بیج کے لیے بھی مزید 50 ہزار نوجوانوں کو منتخب کیا جائے گا۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ یہ عملی اور آن لائن کلاسز ہوں گی جن کا دورانیہ 6 گھنٹے کا ہوگا ، عملی کلاس میں نوجوان گورنرہاﺅس میں لگائے جانے والی مارکی میں بیٹھ کر تربیت حاصل کریں گے اور ان کے لیے ظہرانہ کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔اس موقع پر سر ضیا خان ، دانیال ناگوری اور گورنرسندھ کے آئی ٹی کنسلٹنٹ / ڈیل پاکستان کے سربراہ مزمل اظہر بھی موجود تھے۔ان کورسز میں حصہ لینے والے نوجوان ویب سائٹ www.governorsindh.com پر خود کو رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں