Maryam Nawaz's important meeting with the Australian High Commissioner

مریم نواز کی آسٹریلوی ہائی کمشنرسے اہم ملاقات

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر)چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نوازسے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

”پاکستان ٹائم“ کے مطابق ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی شراکت داری رہی ہے، پاکستانی طلبا کی تعلیم کیلئے آسٹریلیا کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
تعلیم،ثقافت اورسرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کےخواہاں ہیں،آسٹریلیامیں موجودپاکستانی دونوں ممالک میں تعلقات کی مضبوطی کاایک ذریعہ ہیں۔دونوں ممالک کوتجارت اورسیاحت کےشعبوں میں تعاون کےوسیع امکانات سےفائدہ اٹھاناچاہیے، مریم نوازنےکوروناوبا کےدوران آسٹریلیاکی جانب سےانسانی ہمدردی کی بنیادپرپاکستان کی مددپرشکریہ ادا کیا۔آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنزنے مریم نواز کو پارٹی عہدے ملنے پر مبارکبا د بھی دی۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں