Possibility of talks with Imran Khan, Shehbaz Sharif's blunt answer

عمران خان سے مذاکرات کا امکان، شہباز شریف کا دو ٹوک جواب

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے مذاکرات کا امکان مسترد کردیا۔انہوں نے کہا کہ انتہا پسند اور جلاو گھیراو کرنے والے مکالمے کے اہل نہیں۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق شہباز شریف کا کہنا تھاکہ مکالمہ جمہوری عمل کا حصہ ہے جس کی بدولت جمہوریت مستحکم ہوتی ہے اور ایک میزپربیٹھ کر اتفاق رائے سے ہی سیاسی اور آئینی پیش رفت ممکن ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کے روپ میں انتہا پسند اور جلاو گھیراو کرنے والے مکالمے کے اہل نہیں، ایسے عناصر ریاست کی علامتوں پر حملہ کرتے ہیں، ایسے عناصر کی متشدد کارروائیوں کا محاسبہ ہونا چاہیے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات کی اپیل کی تھی اور 7 رکنی کمیٹی کا اعلان کیا تھا۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں