واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر جو بائیڈن کو قتل کرنے کی نیت سے وائٹ ہاوس آنے والے بھارتی نژاد نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست میزوری سے تعلق رکھنے والا 19 سالہ بھارتی نژاد شائے ورشیت کنڈولا دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہاوس کی حفاظتی رکاوٹ کو ٹرک سے ٹکر ماری۔نوجوان حفاظتی رکاوٹ کو ٹکر مارنے کے بعد نازی پرچم کے ساتھ ٹرک سے باہر آیا اور سیکرٹ سروس و پولیس اہلکاروں پر چینخنے لگا جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے اسے گرفتار کیا۔جب شائے ورشت کی جانب سے وائٹ ہاوس کی حفاظتی بیریئر کو ٹرک سے ٹکر ماری گئی اس وقت صدر جو بائیڈن وائٹ ہاوس میں ہی موجود تھے۔
وائٹ ہاوس پریس سیکریٹری نے بتایا کہ صدر جو بائیڈن کو منگل کی صبح سیکرٹ سروس اور پارک پولیس نے ٹرک حادثے کے بارے میں بریفنگ دی۔ایک بیان میں سیکرٹ سروس نے کہا کہ ڈرائیور نے پیر کی رات کو تقریباً 10 بجے وائٹ ہاوس سے متصل لافائیٹ سکوائر کے شمال میں نصب بیریئر سے اپنا ٹرک ٹکرایا تھا۔نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ جب تفتیش کاروں نے اس سے پوچھ گچھ کی تو شائے ورشیت نے کہا کہ وہ حکومت پر قبضہ کرنے کے لئے صدر جو بائیڈن کو قتل کرنے کے لئے آیا تھا۔