نیو جرسی(بیورو رپورٹ)امریکی ریاست نیو جرسی میں مسلمانوں کے خلاف امتیازبرتنے کی شکایات 46 فیصد بڑھ گئیں۔
امریکہ کی سب سے بڑی مسلمانوں کی تنظیم امریکن اسلام رابطہ کونسل کی نیو جرسی کی شاخ نے ایک سالانہ حقوق انسانی کی رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال نیو جرسی میں مسلمانوں کے خلاف امتازی سلوک روا رکھنے کا تناسب 46 فیصد بڑھ چکا ہے،جس میں مسلمان طلبہ کے خلاف جبر،مسلم مخالف مواد اور اساتذہ کے خلاف متعصبانہ رویہ سر فہرست ہے۔رپورٹ کے مطابق نائن الیون کے بعد سے امریکہ میں کھلے عام مسلم مخالفت کا پرچار بیس سال گزرنے کے باوجود جاری ہے جو کہ اب تعصبانہ رویے میں بدل چکا ہے۔
