نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں بطخوں کی زندگی کو بچاتے بچاتے ایک شخص اپنی ہی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
عالمی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پیش آیا جہاں ایک شخص بطخ اور اس کے بچوں کو سڑک پار کرنے میں مدد کر رہا تھا،پولیس نے بتایا کہ ریوارا نامی شخص کی عمر 41سال تھی اور اسے ایک کم عمر لڑکے نے اپنی گاڑی سے ٹکر ماری،پولیس کے مطابق اس بات کا امکان نہیں ہے کہ نوعمر ڈرائیور کو مجرمانہ الزامات کا سامنا کرنا پڑے، ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے،ایک عینی شاہد نے بتایا کہ ریوارا بطخوں کو سڑک پار کروانے کی کوشش کر رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوا،ریوارا کی جانب سے مدد کے جزبےکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مقامی افراد جائے حادثہ کے قریب پھولوں کے ساتھ پلاسٹک کی بطخیں رکھ رہے ہیں۔
