لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور سابق کوچ انضمام الحق نے کہاکہ گزشتہ 10 سال سے زلمی نے ٹیلنٹ ہنٹ کا سلسلہ شروع کیا ہے،خیبرپختونخوا سے کرکٹ کے اچھے کھلاڑی سامنے آئے ہیں،زلمی ٹیلنٹ ہنٹ میں سے20 کھلاڑیوں کو فائنل کیا جائے گا،منتخب کئے گئے کھلاڑیوں کو نیشنل اکیڈمی میں بھیجا جائے گا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق انضمام الحق کا کہنا تھا کہ دعا ہے ایشا کپ میں پاکستان ٹیم اچھا کھیلے، ان نے کہاکہ ایشیا کپ میں لازمی نہیں کہ بیٹرز ہی میچ جتائیں، پاکستان ٹیم کے اچھے کوچز ہیں، ٹیم میں کسی چیز کی کمی نہیں، سلیکشن کمیٹی پر میرے بھی اعتراضات ہیں۔
