لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ بھارت میں ورلڈ کپ کے لیے ٹیم بھیجنے کا فیصلہ حکومت کرے گی۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے اپنے انٹرویو میںکہا کہ ورلڈ کپ کے لیے بھارت جانے کا فیصلہ نہ تو شاہد آفریدی نے کرنا ہے نہ یہ میرا فیصلہ ہوگا اور نہ ہی اس حوالے سے بھارتی بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ کچھ کرسکتے ہیں، اس بات کا فیصلہ ادھر بھارتی حکومت اور ادھر پاکستان کی حکومت نے کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر ہی یہ فیصلہ کیا جاتا ہے، اگر ہماری حکومت اجازت دیتی ہے تو پھر ہم ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے ضرور جائیں گے۔