سمنگان (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی صوبے سمنگان میں فضائیہ کا فوجی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا، ہیلی کاپٹر کریش کر جانے کے باعث دو پائلٹ جاں بحق ہو گئے۔
وزارت دفاع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ ایئر فورس کا MD-530 ماڈل کا ہیلی کاپٹر گشتی مشن پر تھا مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے سمنگان صوبے کے خلم ضلع میں پاور ٹرانسمیشن لائن سے ٹکرا گیا اور گر کر تباہ ہو گیا اور اس کے نتیجے میں دو پائلٹ زندگی کی بازی ہار گئے۔ڑنہوا نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ حادثے کی تحقیقات شروع کرنے کے علاوہ وزارت دفاع نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت پیش کی۔
