A former Israeli soldier handed over the stolen Al-Aqsa Mosque key to the Palestinian Islamic Endowment Organization

سابق اسرائیلی فوجی نے چوری کی گئی مسجد الاقصی کی چابی فلسطین کے ادارہ اوقاف اسلامی کے حوالے کردی

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق اسرائیلی فوجی نے پانچ دھائیوں کے بعد مسجد الاقصی کے ایک دروازے کی چوری کی گئی چابی متعلقہ ادارے کے حوالے کر دی اور کہا کہ یہی وہ کام ہے جو اسرائیل کو فلسطینی عوام کے حق میں انجام دینا چاہئے، مجھے اچھا نہیں لگتا تھا کیونکہ میں نے چوری کی تھی ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطین کے ادارہ اوقاف اسلامی نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایک سابق صیہونی فوجی یائیر باراک کو دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ مسجد الاقصی کی ایک چابی مذکورہ ادارے کے سربراہ شیخ عزام الخطیب کے حوالے کر رہا ہے۔ اسرائیلی فوجی نے مسجد الاقصی کی چابی ادارہ اوقاف اسلامی کے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ چالیس یا پچاس سال گزر جانے کے بعد مجھے یہ احساس ہوا کہ مسجد الاقصی کی مغربی دیوار کے ایک دروازے باب المغاربہ کی چابی ابھی میرے پاس ہے جو اچھی بات نہیں ، میں نے اسے چرا لیا تھا، اس لئے میں نے اسے اس کے حقیقی مالکان کو لوٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں