Saudi efforts began to show their effect, the warring parties in Sudan agreed to a ceasefire

سعودی کاوشیں اپنا اثر دکھانے لگیں، سوڈان میں متحارب فریقین نے جنگ بندی پر اتفاق کرلیا

جدہ (نمائندہ خصوصی ) سعودی عرب کی کاوشوں کے ثمرات سامنے آنے لگے ہیں اورساحلی شہر جدہ میں سوڈان کے متحارب فوجی دھڑوں نے ایک نئی قلیل مدتی جنگ بندی کے معاہدے پر اتفاق کرلیا ہے۔ پاکستان ٹائم کودستیاب معلومات کے مطابق سعودی عرب اور امریکا نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اعلان کیا ہے کہ سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز نے جدہ میں ہونے والی بات چیت کے بعد مختصر مدت کے لیے جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں، جنگ بندی پیر (کل)سے خرطوم کے وقت رات 9:45 بجے کو نافذ ہو جائے گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی کو “دونوں فریقوں کی رضامندی سے بڑھایا جا سکتا ہے”، معاہدے میں دونوں فریقین نے جنگ سے متاثرہ علاقوں میں انسانی امداد کی ترسیل اور تقسیم، بنیادی خدمات کی بحالی، ہسپتالوں اور بنیادی عوامی سہولیات سے افواج کے انخلااور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنے والوں اور سامان کے محفوظ راستے میں سہولت فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں