بیجنگ(بزنس رپورٹر )قرضوں کی عدم ادائیگی کے باعث امریکہ کے ڈیفالٹ ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ، مالیاتی تعطل کے نتیجے میں معیشت 4 فیصد سے زیادہ سکڑ جائے گی، 7 ملین سے زیادہ ملازمتیں ختم ہو جائیں گی،عالمی اقتصادی نظام کے نازک توازن کو بگڑنے کا خطرہ ہو گا۔ گوادر پرو کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن ایوان کے اسپیکر کیون مکارتھی اور دیگر بااثر ریپبلکنز کے ساتھ قرض کی حد کے اہم مسئلے پر مذاکرات میں دوبارہ شامل ہونے کی تیاری کر رہے ہیں تاکہ چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے مشترکہ بنیاد تلاش کی جا سکے، آئینی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر وہ اس معاملے پر کوئی معاہدہ کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو اس کے ممکنہ اثرات ہو سکتے ہیں، اس طرح کے منظر نامے، جس کا کبھی تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا، اس کے دور رس نتائج ہوں گے، جو دنیا بھر کی مالیاتی منڈیوں میں گونج اٹھیں گے اور عالمی اقتصادی نظام کے نازک توازن کو بگڑنے کا خطرہ ہو گا۔
