نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک )اقوام متحدہ نے سوڈان میں جاری لڑائی سے بھاگ کر چار پڑوسی ممالک جانے والے لوگوں کی مدد کے لیے دو کروڑبیس لاکھ ڈالر جاری کردیئے ہیں۔ او سی ایچ اےنے کہا کہ اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل مارٹن گریفتھس نے تقریبا فنڈز کی منظوری دی ہے ۔یاد رہے کہ سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں 15 اپریل کو دو فوجی دھڑوں کے درمیان لڑائی شروع ہوئی جو ملک کے دیگر حصوں میں پھیل چکی ہے ۔
