لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کا معدے میں تکلیف کے باعث شوکت خانم ہسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا، عمران خان گزشتہ روزدوپہر سے معدے میں تکلیف محسوس کر رہے تھے۔
پاکستان ٹائم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت خانم ہسپتال میں ڈاکٹروں کی جانب سے عمران خان کا 4 گھنٹے تک طبی معائنہ کیا گیاجس کے بعد وہ ہسپتال سے سخت سیکیورٹی حصار میں واپس زمان پارک پہنچ گئے۔
