جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) عرب لیگ کا 32 واں سربراہ اجلاس سعودی عرب کے شہر جدہ میں شروع ہوگیا جس میں علاقائی اور عالمی مسائل پر بات چیت کی گئی جو خطے کے استحکام کے لیے اہم ہیں۔شام کے صدر بشار الاسد نے 2011 میں شام کی خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد عرب لیگ کی جانب سے ان کے ملک کی معطلی کے بعد پہلی باراس سربراہ اجلاس میں شرکت کی۔عرب لیگ میں شام کی دوبارہ شمولیت، سوڈان میں جاری تنازعہ اور اسرائیل فلسطین تنازعہ سربراہ اجلاس کے ایجنڈے میں سرفہرست ہوگا۔
