Sindh Education Minister's notice on complaints of corruption and delay in teachers' salaries

وزیرتعلیم سندھ کا اساتذہ کی تنخواہوں میں تاخیر و بدعنوانی کی شکایات پرنوٹس

کراچی(سٹاف رپورٹر ) وزیر تعلیم سندھ سردارشاہ نے نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کو تنخواہوں میں تاخیر اور شوت وصولی کی شکایات پرنوٹس لے لیا ہے۔
صوبائی وزیر نے ملوث افسران کے خلاف کارروائی اور برخاست کرنے کی وارننگ دیتے کہا کہ ایسے افسران کے خلاف مقدمات بھی درج کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ شکایات ہیں نئے اساتذہ کی تنخواہ کی ادائیگی میں رشوت طلب کی جارہی ہے رشوت میں ملوث افسران کیخلاف مقدمات درج کئے جائیں گے۔سردارشاہ نے کہا کہ واضح ہدایات ہیں مجرمانہ عمل سے اجتناب برتا جائے میرٹ پرآنے والے اساتذہ سے اس طرح کا سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا۔ دوسری طرف حکومت سندھ کی جانب سے اسکولوں اور کالجوں کے لیے موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔صوبائی حکومت کے مطابق دو ماہ کی تعطیلات یکم جون سے لیکر31 جولائی تک ہوں گی اور یکم اگست سے اسکول دوبارہ کھل جائیں گے۔مذکورہ فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں پر بھی ہوگا جو حکومت سندھ کے اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے ماتحت ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں