کراچی(ایجوکیشن رپورٹر ) حکومت سندھ کی جانب سےسکولوں اور کالجوں کے لیے موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیاہے۔صوبائی حکومت کے مطابق دو ماہ کی تعطیلات یکم جون سے لیکر31 جولائی تک ہوں گی اور یکم اگست سےسکول دوبارہ کھل جائیں گے۔مذکورہ فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں پر بھی ہوگا جو حکومت سندھ کے اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے ماتحت ہیں۔
دوسری طرف وزیر تعلیم سندھ سردارشاہ نے نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کو تنخواہوں میں تاخیر اور شوت وصولی کی شکایات پرنوٹس لے لیا ہے۔صوبائی وزیر نے ملوث افسران کے خلاف کارروائی اور برخاست کرنے کی وارننگ دیتے کہا کہ ایسے افسران کے خلاف مقدمات بھی درج کیے جائیں گے، شکایات ہیں نئے اساتذہ کی تنخواہ کی ادائیگی میں رشوت طلب کی جارہی ہے، رشوت میں ملوث افسران کیخلاف مقدمات درج کئے جائیں گے۔
