A big voice was raised to make Shaheen Shah Afridi the captain

شاہین شاہ آفریدی کو کپتان بنانے کیلئے بڑی آواز بلند ہوگئی

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) سابق فاسٹ بولر اور لاہورقلندرز ک ےڈائریکٹر کرکٹ عاقب جاوید نے شاہین شاہ آفریدی کوٹی ٹوئنٹی کپتان بنانے کی تجویز دیدی۔ پاکستان ٹائم سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید کاکہناتھاکہ بابر اعظم کی کپتانی کے حوالے سے بحث ہی غلط شروع ہوئی تھی، ون ڈے کا کپتان بابر اعظم کے علاوہ کوئی نہیں ہو سکتا ،شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے کپتانی کی طرف لائیں ، میں نے تجویز دی تھی کہ کسی ایک فارمیٹ کا شاہین آفریدی کو کپتان بنائیں، یہ میں اس لیے کہتا ہوں کہ شاہین آفریدی کا مائنڈ سیٹ مختلف ہے باقی سب ایک جیسے ہیں۔ عاقب جاوید نے کہا کہ جب آپ یہ کہتے ہیں کہ پی ایس ایل کی پرفارمنس پر ٹیمیں بننی چاہئیں تو پی ایس ایل میں کپتان بیک ٹو بیک دو سال ٹرافی جتواتا ہے تو اس کو بھی دیکھیں، شاہین آفریدی جس طرح ٹیم کو جتوا رہا ہے، مشکل وقت میں خود بیٹنگ کے لیے جاتا ہے، سب کے سامنے ہے، میں نے صرف وجہ بتائی، کسی پسند ناپسند پر تجویز نہیں دی، نہ تنقید کی، ابھی زیادہ تر ون ڈے کرکٹ ہے، ایشیا کپ ہے، پھر ورلڈ کپ ہے، بابر اعظم کے علاوہ آپ کسی اور کا نام ہی کیوں لے رہے ہیں؟ کپتان بنا کر دیکھ ہی لیا اور سبق بھی افغانستان کی سیریز میں ملا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں