دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان کو اپریل 2023 کے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کیلئے نامزد کردیا گیا ہے، اپریل کے مہینے میں فخر زمان نے دو سنچریاں اسکور کیں۔29 اپریل کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کی جاری ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں فخر زمان نے مخالف ٹیم کے 337 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں بطور اوپنر ناقابل شکست 180 رنز بناکر میچ میں پاکستان کو کامیابی دلائی۔اس سے قبل 27 اپریل کو پنڈی اسٹیڈیم میں ہی کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں بھی فخر زمان نے سنچری اسکور کی، فخر زمان نے انتہائی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 114 گیندوں پر 117 رنز بنائے اور پاکستان کو 289 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق 29 اپریل کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان اور نیوزی لینڈ کی جاری ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں فخر زمان نے مخالف ٹیم کے 337 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں بطور اوپنر ناقابل شکست 180 رنز بناکر میچ میں پاکستان کو کامیابی دلائی جس کی بدولت پاکستان کو سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہوگئی۔اس میچ میں فخر زمان نے اپنے دوسرے سب سے زیادہ ون ڈے ہدف کا تعاقب کیا، فخر نے اپنی اننگز میں 17 چوکے اور 6 چھکے بھی لگائے جس کی بدولت پاکستان نے بڑا ہدف 10 گیند قبل ہی حاصل کرلیا۔اس سے قبل 27 اپریل کو پنڈی اسٹیڈیم میں ہی کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں بھی فخر زمان نے سنچری اسکور کی، فخر زمان نے انتہائی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 114 گیندوں پر 117 رنز بنائے اور پاکستان کو 289 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، اس میچ میں فخر زمان اپنی ٹیم کو جیت کے قریب پہنچانے کے بعد 43 ویں اوور میں آﺅٹ ہوئے تھے۔بائیں ہاتھ کے بیٹر فخر زمان نے اپریل کے مہینے نیوزی لینڈ کے خلاف لاہور میں پہلے T20I میں تیز رفتار 47 رنز بھی بنائے جس میں پاکستان نے 88 رنز کیساتھ فتح حاصل کی، پاکستانی اوپنر کے پاس اب اپنے 67 میچوں کے کیریئر میں 49.71 کی اوسط سے 3082 ون ڈے رنز اور تقریباً 95 کا اسٹرائیک ریٹ ہے۔