سونا پھر مہنگا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔سیاسی و معاشی عدم استحکام اور روپے کی بے توقیری کے باعث سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔سونے کی فی تولہ قیمت میں1500 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے ۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق پاکستان میں سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے ،آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے کے اضافے سے 2لاکھ 21 ہزار ہو گئی۔جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 1286 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 89ہزار472 روپے ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں