مائنس عمران خان ،چائنہ اور سعودی عر ب نے آرمی چیف کو دوٹوک پیغام دے دیا ۔۔۔

لاہور(سٹاف رپورٹر)معروف صحافی ،کالم نگار اور سیاست کی راہداریوں میں ہونے والی سرگوشیوں پر گہری نظر رکھنے والے سینئر تجزیہ کار حذیفہ رحمان”پاکستان ٹائم“میں مستقل پروگرام کریں گے ۔
”پاکستان ٹائم“کی انتظامیہ اپنے قارئین کو بتاتے ہوئے خوشی محسوس کر رہی ہے کہ ملک کے سینئر صحافی اور تجزیہ کار حذیفہ رحمان مستقل طور پر تبصروں،تجزیوں ،اور مستند خبروں کے ساتھ ”پاکستان ٹائم“میں پروگرام کیا کریں گے ۔ان کے ساتھ معروف بزنس مین،سیاسی و سماجی شخصیت حافظ سجاد پروگرام کی میزبانی کیا کریں گے۔حذیفہ رحمان ”پاکستان ٹائم“ کے ناظرین کے ساتھ اقتدار کے ایوانوں میں ہونے والی سرگوشیوں اور پالیسی ساز اداروں میں ہونے والی منصوبہ بندیوں کو شیئر کیا کریں گے۔اقتدار کی غلام گردشوں،سیاسی جماعتوں کی چالوں اور پالیسیوں پر بھی حذیفہ رحمان گہری نظر رکھتے ہیں،اس حوالے سے بھی وہ پروگرام میں اپنی بے لاگ اور کسی لگی لپٹی کے بغیر اپنی رائے کا اظہار کریں گے،امید ہے کہ پاکستان ٹائم کے قارئین اور ناظرین کو ایک بہترین اور مواد سے بھرپور پروگرام دیکھنے کو ملے گا۔اس حوالے سے ان کا پہلا پروگرام دیکھنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں اور اپنے فیڈ بیک سے بھی آگاہ کیجئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں