ہمارا اگلا قدم ایجوکیشن کارڈ لانا ہے ،عمران خان

لاہو ر( مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ایک فلاحی ریاست کی ہے۔ہمارا اگلا قدم ایجوکیشن کارڈ لانا ہے ، ایجوکیشن کارڈ سے غریب کا بیٹا بڑے پرائیویٹ اسکولوں میں جا سکے گا ،ہمیں موقع ملا تو تعلیم اور صحت کارڈ لائیں گے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق حقیقی آزادی ٹرانسمیشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ سے عام آدمی پرائیویٹ اسپتالوں میں جا کر سرجری کرا سکتے ہیں۔مگر اب خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ ختم کر دیا گیا ہے ، پناہ گاہوں کو بند کیا جا رہا ہے۔ہمارا اگلا قدم ایجوکیشن کارڈ لانا ہے ، ایجوکیشن کارڈ سے غریب کا بیٹا بڑے پرائیویٹ اسکولوں میں جا سکے گا ،ہمیں موقع ملا تو تعلیم اور صحت کارڈ لائیں گے۔ ہم لاہور میں لبرٹی چوک سے پیدل ریلی نکالیں گے ، آئین کو تباہ کرنے کیلئے کوششیں ہو رہی ہیں، آئین کے مطابق الیکشن ہونا چاہیے ، کل پنڈی اور پشاور سے بھی ریلی نکالی جائے گی۔لاہور اور پشاور میں ہم پیغام دیں گے ہمیں الیکشن چاہیئں ، راولپنڈی میں ریلی شاہ محمود اور اسد عمر لیڈ کریں گے جو اسلام آباد جائے گی۔پشاور میں ریلی کی قیادت پرویز خٹک کریں گے، نگران حکومتیں اب غیر ا?ئینی ہیں ، نگران حکومتوں نے الیکشن کے علاوہ ہر کام کیا ، ہم سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کی کوشش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں