روالپنڈی( سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستانی بیٹر فخر زمان نےمسلسل دوسری سنچری بنادی ۔فخر زما ن کے ون ڈے کیرئیر کی یہ دسویں سنچری ہے،فخر زمان ون ڈے میں تیز ترین 3ہزار رن بنانے والے ایشین بیٹر بن گئے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے جارہے دوسرے ایک روزہ میچ میں فخر زمان نے 83گیندوں پر 2چھکوں اور14چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی۔فخر زما ن کے ون ڈے کیرئیر کی یہ دسویں سنچری ہے،فخر زمان ون ڈے میں تیز ترین 3ہزار رن بنانے والے ایشین بیٹر بن گئے۔دوسری جانب قومی کرکٹرحارث سہیل کندھےکی انجری کے باعث پاک نیوزی لینڈسیریزسےباہر ہوگئے۔حارث سہیل کی جگہ افتخاراحمدکوقومی ون ڈےاسکواڈمیں شامل کرلیاگیا ہے،افتخار احمد کراچی میں قومی ٹیم کو جوائن کرینگے،قومی ٹیم اتوار کو اسلام آباد سے کراچی روانہ ہوگی۔
