سعودی عرب،بھنگ فروخت کرنے کے الزام میں دو ایتھوپین شہری گرفتار

ریاض(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب میں جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے نارکوٹکس کنٹرول نے نجران کے علاقے میں ایتھوپیا کی شہریت رکھنے والے دو افراد کو بھنگ اور ایمفیٹامائن کو فروغ کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
عرب میڈیا کے مطابق یہ دونوں افراد سرحدی حفاظتی نظام کی خلاف ورزی کرنے میں بھی ملوث تھے، قانونی کارروائی کرکے انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا،جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے نارکوٹکس کنٹرول نے عوام سے اپیل کی ہے کہ منشیات کی سمگلنگ یا فروغ کے حوالے سے اطلاع دینے کے لیے اطلاع دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں