برطانیہ میں پناہ کے متلاشی افراد کے خلاف پابندیوں کا امکان

لندن(مانیٹر ڈیسک)برطانیہ میں پناہ کے متلاشی افراد کی راہیں مسدود،پارلیمان میں قانون بھیج دیا گیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق برطانوی پارلیمانی ارکان نے اعتراضات کے باوجود برطانیہ میں مہاجرین کی پناہ کی درخواستوں کے حق کو محدود کرنے کی ایک قرارداد منظور کر لی ہے،اس قرارداد کو پارلیمان کی زیریں شاخ نے دو سو تیس کے مقابلے دو سو نواسی ووٹوں سے منظور کر لیا ہے،اس کے بعد اس قرارداد کو دار العوام سے دارالامرا بھیجا جائے گا جہاں شدید مخالفت کا سامنا ہوگا،وزیراعظم رشی سوناک نے اس قانون کو اپنے ترجیحاتی منشور کا حصہ بنایا تھا،گزشتہ سال حکومت نے پناہ گزینوں کی برطانیہ بلا ویزہ اور غیر قانونی آمد کو سزا کا مستحق قرار دیا تھا،اس قانون کی منظوری کے بعد چھوٹی کشتیوں کے ذریعے ملک میں داخلے کے خواہاں افراد کی پناہ کی درخواستیں رد کرنے سمیت انہیں روانڈا یا ان کے آبائی وطن واپسی کی راہ ہموار ہو سکے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں